پاکستانی شیعہ خبریں
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے جمعہ کو سنی تحریک نے یوم دعا منایا
شیعہ نیوز (کراچی) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر دہشتگروں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے لیے جمعہ کو ملک گیر یوم دعا کے طور پر منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں افواج پاکستان کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں اورآپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد،سیالکوٹ، ایبٹ آباد، لاڑکانہ اورحیدرآبادسمیت کئی شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم دعا کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔آپریشن ’’ضربِ عضب‘‘ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان ہے۔