Uncategorized

آزادی صحافت کے حامی ہیں،جیو بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جیو بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی  صحافت کے حامی ہیں، صحافی برادری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ضابطہ اخلاق مرتب کرے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوسکیں، آئے روز مختلف چینلز کی بندش تشویش ناک ہے، حکومت مثبت تنقید برداشت کرے کیونکہ آزاد میڈیا ملک میں مستحکم جمہوریت و تواناءپاکستان کےلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کیا۔انہو ں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ہمیشہ سے مطالبہ رہاہے کہ قوم کے سامنے حقائق لائے جائیں اور سچ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد میڈیا بھی پسے ہوئے طبقات ، مظلوم عوام کی آواز ذمہ داران تک پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہاہے جبکہ دوسری پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ کا بھی موثر جواب دے رہاہے انہوںنے موجودہ دور میڈیا وار کا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ مثبت اور تعمیری تنقید برداشت کرے اور میڈیا کےلئے آسانیاں پیدا کر ے ۔ آئے روز مختلف ٹی وی چینلز کی بندش تشویشناک ہے جبکہ میڈیا کو بھی اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ ایک ضابطہ اخلاق فی الفور مرتب کریں اور اس پر عملدرآمد کرائیں تاکہ غلط فہمیوں کا بھی تدارک ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزادی اظہار کے قائل ہیں لیکن چاہتے ہیں اظہار رائے ملکی اقدار، اسلامی روایات کے مطابق ہوں اور ایسا کوئی بھی پروگرام نہ دکھایا جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button