طالبان اسلام و پاکستان دونوں کے دشمن ہیں، خواہر زہرہ نجفی
شیعہ نیوز (کراچی) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی سندھ کی جرنل سیکڑٹری خواہر زہرہ نجفی نے ڈویژنل ممبران سے میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوے فرمایا کہ ھم ہر لمحہ اپنے وطن کی پاک فوج کیساتھ ہیں، اور مسلسل بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ ارضِ وطن کی پاک فوج تمام ملک دوشمن عناصر بشمول طالبان دھشتگردوں کے خلاف آپریشن ” ضربِ غضب” میں کامیابی و کامرانی حاصل کرے. ہماری جان و مال سب کچھ پاک وطن کے لیے ہے، ہم مکمل اس آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور جب بھی پاک فوج نے پکارا تو وطن کی ماوں اور بہنوں کو کسی بھی مشکل میں یہ اپنے شانہ بشانہ پائیں گے. مکتبِ اہل بیت [ع] کے پیروکار مرد و خواتین ہمیشہ ملکی سلمیت و بقا کے لیے میدانِ عمل رہتیے ہوے قربانیاں دیتے دہے ہیں اور آگے بھی دیتے رہیں گے.تاریخِ پاکستان گواہ ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہم ہمیشہ ہرطرح کی قربانی دیتے ہیں اور جب بھی ارضِ پاک صدا دے گا ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ میدانِ عمل میں ہونگے.
ایم ڈبلیو ایم کا شروع سے یہی موقف رہا کہ یہ طالبان دھشتگرد ہیں،ان کے خلاف صرف اور صرف آپریشن ہونا چاہی. یہ اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں.اور ملکی سالمیت کے لیے ناسور بن گیے ہیں.ان سے مزاکرات نہں بلکہ انھیں جڑھ سے اکھاڑنا ہوگا.اور نہں معلوم وہ کیا وجوہات تھیں کہ اب تک کس انتظار میں ہمارے حکمراں دور اندیش فیصلوں کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرتے رہے. جبکہ طالبان جیسے ملک دشمن عناصر کے خلاف فورآ آپریشن ہونا چاہیے تھا.مگر اب بھی وقت نہں گزرا…پاک فوج کے ہوتے ہوے کسی ملک دشمن کی مجال نہں کہ ملکِ پاک پر بری نگاہ ڈال سکے.ھم ہر محب وطن پاکستانی کی طرح اپنی بھرپور حمایت کے ساتھ اپنی پاک فوج ک ساتھ ہیں.جبتک پاک فوج دشمنان اسلام و دشمنان پاک وطن طالبان کے خلاف مکمل کامیاب و کامران نہں ہوجاتی ہم بھی اپنی فوج کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ حالتِ جنگ میں ہیں.جب بھی وطن صدا دے گ مکتبِ تشیعو کا ہر پیر و جواں، خواتین و بچے اپنی پاک فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کے کھڑے ہونگے.
ہاں مگر اب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ آپریشن کا دائرہ کار ملک کے طول و عرض تک پہلایا جاے.ہر اس جگہ تک وسعت دی جاے جہاں ملک بھر میں دہشتگردی کے مراکز موجود ہیں.اور وہاں باقائدہ دہشتگردوں کی تربیت کا انتظام موجود ہے.اورصرف یہی نہں بلکہ اعلیٰ عہدوں اور حکومتی حلقوں میں موجود ان کرداروں سے بھی سختی سے نمٹا جاے جو نا صرف کھلے عام ان دھشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں بلکہ ان تنظیموں کی سرپرستی اور مالی معاونت بھی کرتے ہیں.یہ کردار بھی اتنے ہی ملک دشمن ہیں جتنے طالبان اور یہ بھی برابر کےگناہگار ہیں.
آخرمیں خواہر زہرہ نےایک بار پھر پاک سرزمین کی سلامتی و ترقی اور ملک کی پاک فوج کی فتح و کامیابی و کامرانی کے لیے اجتماعی دعا کرائی