پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ شوشل میڈیا پر لڑپڑے
شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ علما کونسل کی عدم فعالیت پر تنظیم اور ذیلی تنظیموں کے اراکین شدید نالاں، اجلاس میں لڑی جانیوالی لڑائی اب سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق جعفریہ یوتھ کی جانب سے میڈیا سیل بنانے پر شیعہ علماء کونسل نالاں ہوگئی ہے، کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیا سیل شیعہ علماء کونسل کا موجود ہے، جعفریہ یوتھ شیعہ علماء کونسل کا ذیلی ادارہ ہے اسے علیحدہ میڈیا سیل بنانے کی ضرورت نہیں، جبکہ جعفریہ یوتھ شیعہ علماء کونسل سے علیحدہ اپنا ادارہ بنانا چاہتی ہے۔ اس مسئلہ کو اندورنی فارم پر حل کرنے کے بجائے شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ شوشل میڈیا پر حل کررہے ہیں۔ ان دونوں تنظیموں کا یہ بچکانہ عمل ان کی تنظیمی نا پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔