پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی،دفتر خارجہ کی سفارتکاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کراچی میں مختلف ملکوں کے سفارتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں بدامنی کے پیش نظر محتاط رہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے کراچی میں مختلف ملکوں کے سفارتکاروں اور قونصل جنرل کو بھیجی گئی یاد داشت میں درخواست کی گئی ہے کہ شہر میں بدامنی کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں محدود کردیں اور محتاط رہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد غیر ملکی سفارتکاروں سے محتاط رہنے کی درخواست کی ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں سے کہا گیا ہےکہ کراچی میں نقل وحمل کے دوران پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔