Uncategorized

آئی ایس او رمضان کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن وخودسازی کے طور پرمنائے گی

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عدیل علوی نے استقبال ماہ رمضان کی ایک نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈؤیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس انعقاد کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button