Uncategorized
راولپنڈی پولیس نے بیگناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی، علامہ اشفاق وحیدی
شیعہ نیو ز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ حکومت باقی شہروں کی طرح راولپنڈی کے بھی حالات خراب کر رہی ہے، راولپنڈی کی انتظامیہ بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریاں بند کرے، ہم نے ملک کے استحکام کیلئے تعاون کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس یو سی پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے راولپنڈی میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پولیس نے بے گناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور ملک کی بقاء کے لئے تعاون کیا ہے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی سے جتنے بھی نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔