وفاقی حکومت دہشتگردانہ سوچ کے حامیوں کیخلاف بھی آپریشن کرے، بلال سلیم قادری
شیعہ نیوز (کراچی) سنی تحریک کے قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے شہروں میں ایسی سوچ کے افراد اسکو ل، مدارس، تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں جن دہشت گردوں سے پاک فوج شمالی وزیرستان میں جہاد کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلال سلیم قادری نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان بھر کے شہروں میں دہشتگردوں کے حامی مضبوط ہونا شروع ہوں ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان بھر کے شہروں میں ایسے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی اداروں میں تمام لوگوں کاڈیٹا جمع کیا جائے جو ہماری آنے والی نسلوں کی زندگیاں برباد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلال سلیم قادری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کئے بغیر ملک ترقی نہں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز اقدمات اٹھانے کی سخت ضرورت ہے اور ایسی سوچ کے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی تو پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہوگی۔