Uncategorized

تکفیری سوچ کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے،علامہ راغب نعیمی

شیعہ نیوز (لاہور) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں آپریشن ضرب عضب کو حتمی فیصلہ تک جاری رکھا جائے کیونکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہا تو پھر ملک میں امن قائم ہوگا ورنہ آنے والے دنوں میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے، پوری قوم حکومت پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جنگ لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وزیر دفاع کا یہ بیان کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے خوش آئند ہے، کیونکہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا اس وقت تک اسلامی جمہوریہ پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلٰی اور نائب ناظم اعلٰی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تکفیری شوچ کا اختتام ضروری

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے سچے محافظوں کو میدان عمل میں آنا چاہیے، تاکہ استحکام پاکستان کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرسکیں، اہل سنت پرامن ہیں اور رہیں گے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کرنے والے ایک ہی سوچ کے حامل ہیں، اس تکفیری سوچ کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کی سچی اور سوچی آواز فکر صرف اور صرف اولیاء کرام کے ماننے والے ہیں، کیونکہ صوفیاء کرام ہمیشہ امن کا درس دیتے ہیں اور امن کے لیے اہم کردار ادا کرنے میں اہل سنت ہی پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حکمران، ماضی کے حکمران اور مستقبل کے حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں تو صوفیاء کرام کی فکر کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن قائم ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button