پاکستانی شیعہ خبریں

رمضان المبارک میں خدا اور اسکے بندوں کے درمیان قربت میں اضافہ ہو جاتا ہے، مجتبیٰ حیدر

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت مجتبیٰ حیدر نے کہا ہے کہ رمضان میں خدا اور اسکے بندوں کے درمیان قربت میں اضافہ ہو جاتا ہے، رمضان المبارک میں مسلمانان عالم اپنے اعمال کے ذریعے خداوند عالم کی قربت حاصل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں امامیہ ہاوس کراچی سے جاری ایک بیان میں کیا۔ مجتبیٰ حیدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے ادارے امامیہ میڈیا اینڈ پبلیکشن ہاؤس نے رمضان کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں سوشل میڈیا پر روزانہ رمضان کی دعا، آئمہ طاہرین ؑ کے اقوال جبکہ آئی ایس او پاکستان کے ہونے والے پروگرامات کی نشر و اشاعت بھی کی جائے گی۔ مجتبیٰ حیدر کا کہنا تھا کہ القدس کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اسی مناسبت سے اس کو مزید اجاگر کرنے کے لئے میڈیا ہاؤس کے ذمہ داران رات دن سرگرم عمل ہیں اور ایک خصوصی دستاویزی فلم تیار کررہے ہیں جسے انشاء اللہ 18 رمضان تک سوشل میڈیا پر جاری کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button