آئی ایس او کی تیسری مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہورہا ہے
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سال تعلیم و تربیت کی تیسری مجلس عاملہ کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کی زیرصدارت شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی صدر اطہر عمران نے اراکین عاملہ سے ابتدائی کلمات میں کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس تنظیم کی فعالیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے کارکن ہی اس کا اصل چہرہ ہوتے ہیں اگر کارکن صالح اور جس قدر نظریاتی طور پر مضبوط ہونگے اتنی ہی تنظیم موثر ہو گی۔ اجلاس میں ملک کے 23 ڈویژن شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز کارروائی میں ڈویژنز کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام و ملک دشمن عناصر نام نہاد اسلامی تحریکوں کے نام سے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوسرے روز مرکزی کنونشن کے انعقاد کی تاریخ فائنل کی جائیگی۔ یاد رہے مجلس عاملہ آئی ایس او پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے جہاں اہم فیصلہ جات کئے جاتے ہیں، اجلاس میں ہر سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ اور اگلی سہ ماہی کے پروگرامات کا تعین کیا جاتا ہے۔