پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل شفقت اللہ کو ساتھی قمرالزمان کے ساتھ زخمی حالت میں اس وقت گرفتار کرلیا جب دونوں زخمی علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں علاج کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونیوالے دو افراد کو لایا گیا تھا۔ رپورٹنگ سنٹر عملے کو غلط بیانی کرنے پر ڈی آئی جی ڈیرہ کو ان دو مشتبہ زخمیوں کے بارے میں اطلاع کی گئی۔ ڈی آئی جی ڈیرہ کی ہدایت پر ان کی مکمل چھان بین کی گئی، جس پر معلوم ہوا کہ زخمی ہونیوالوں میں ایک پولیس کانسٹیبل شفقت اللہ جبکہ دوسرا قمر زمان ہے۔ ان کا تعلق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی سے ہے اور یہ مبینہ طور پر بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور ان کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مقامی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اہم ملزمان کی گرفتاری کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے اور ڈی آئی جی نے اہم ملزمان کی گرفتاری پر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button