پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کی بعض مساجد میں داعش کے لئے چندہ کرنے کا انکشاف

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بعض علاقوں کی مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے موثر ترین شیعہ خبر رساں ادارے شیعہ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں تکفیری عناصر کی جانب سے عراق اور شام میں بدامنی پھیلانے والی جماعت داعش کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور بلدیہ ٹاؤن کی تکفیری مساجد میں داعش کے لئے چندہ جمع کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم شہر کے دیگر علاقوں سے بھی داعش کے لئے چندہ جمع کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی جانب سے خلافت کے اعلان کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک پر مشتمل ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں پاکستان بھی داعش کی خلافت کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button