پاکستانی شیعہ خبریں

عزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی حکومت قراداد مذمت جاری کرے، طلبہ جماعتوں کا اعلامیہ

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستانی طلباء غزہ پر ہونے والے صیہونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان غزہ پر حملوں کے خلاف قرارداد مذمت جاری کرے، پاکستان میں اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو فی الفور بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور پاکستان کی طلباء تنظیموں کے رہنماؤں بشمول مسلم اسٹونٹس فیڈریشن نواز کے رہنماؤں خلیل ستی، میاں عاصم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما غیور عباس، علی عابدی، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدر محمد طحہٰ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے رہنماؤں محمد سلمان، مصعب بن عقیل، انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی رہنما عبدالباسط سمیت نیشنل یوتھ آف پاکستان کے عثمان ریاض اور ثاقب حسین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے ایک مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کے نوجوان اور طلباء برداری مصیبت کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اور یورپی یونین سمیت اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ خونخوار درندے اسرائیل کو لگام دیں بصورت دیگر پاکستان بھر میں اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو نکال باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر جاری صیہونی دہشت گردانہ حملوں کے خلاف عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں اور غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس برس جمعۃ الوداع یوم القدس کو زیادہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور پاکستان بھر میں مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button