Uncategorized

لاہور: علامہ جواد نقوی نے پارٹی بدل لی، القدس ریلی جامعہ المنتظر کے ساتھ نکالیں گے

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان کے موثر خبر رساں ادارے شیعہ نیوز کو لاہور سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق جامعہ عروۃ الوثقی کے قائد اور انقلاب کے بیٹے علامہ جواد نقوی کی جانب سے روان سال القدس ریلی جامعۃ المنتظر کے ساتھ نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور سے ہمارے نمائندے کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ برس القدس ریلی میں جامعہ عروۃ الوثقی کے وفد کی جانب سے بدمزگی پھیلانے کے بعد کیا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق گذشتہ برس کی بدمزگی کے بعد آئی ایس او نے علامہ جواد نقوی کے سامنے اپنا احتجاج اور موقف رکھا تھا، جس پر علامہ جواد نقوی آئی ایس او پر برہم ہوگئے تھے۔

پاکستان کی زمین پر القدس ریلیاں
سرزمین پاکستان پر امام خمینی کے حکم کے بعد سے القدس ریلیاں،جلسے جلوس اور سیمنارز منعقد ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ان ریلیوں کا انتظام کرنے میں آئی ایس او کی خدمات اور قربانیاں قابل تحسین ہیں، اس کے بعد کہیں ایک مقام پر شیعہ علماء کونسل اور اصغریہ آرگنائزیش بھی اس دن کی مناسبت سے پروگرامات کا اہتمام کرتے ہیں۔ جبکہ بہت سے مقامات پر تمام ادارے مل کر اتحآد کے ساتھ اس ریلی ،جلسے،جلوس کو آرگنائز کرتے ہیں۔ لیکن ملک کے بڑے شہروں بالخصوص کراچی اور لاہور میں یہ اتحاد قائم نہیں ہوپاتا جسکا نتیجہ یہ نکالتا ہے ایک ہی دن دو ریلیاں امام خمینی کے فرمان پر نکالی جارہی ہوتی ہیں۔

مستقبل میں تیسری ریلی بھی نکالی جاسکتی ہے
اس حوالے سے مختلف افراد نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ جس طرح انقلاب کے بیٹے علامہ جواد نقوی اپنا ایک ڈھرا تشکیل دے رہے ہیں جو دیگر شیعہ اداروں اور شخصیات کی فکر کو غلط سمھجتے ہیں مستقبل میں اپنی ایک علیحدہ القدس ریلی نکالنے کا اعلان کردیں گے، جسطرح انہوں نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر شیعہ اتحاد کا پارہ پارہ کیا تھا۔ شیعہ نیوز کے نمائندہ نے ایک انقلابی سے بات کی انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بہت برا ہوگا القدس کے دن کو تقیسم ہوکر منانے میں استعمار اور صہیونیوں کی جیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button