Uncategorized

مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرکے فلسطینیوں کی مدد کریں، حافظ سعید

شیعہ نیوز (مریدکے) جماعتہ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی امیر حافظ محمد سعید نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔ امیر جماعتہ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری مسلم امہ متحد و بیدار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر مدد و حمایت کی جائے۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیلی بربریت کی مذمت کے بجائے اسے شہ دینے سے اس کا گھناﺅنا کردار ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button