پاکستانی شیعہ خبریں

شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد

شیعہ نیوز (پشاور)  وفاقی حکومت نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی تصدیق کے لئے مبینہ طور پر امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی کسی جیل میں منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی، جسے وفاق نے مسترد کردیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پشاور جیل میں سیکیورٹی مسائل لاحق ہیں تو پھر صوبائی حکومت اس کے لئے موثر اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ شکیل آفریدی پشاور جیل میں کالعدم تنظیم انصار الاسلام سے روابط اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں23 برس قید اور 2لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھگت رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button