Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم لاہور آئی ایس او کی میزبانی میں القدس ریلی نکالے گی

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے القدس تشہیری مہم کا آغاز کر دیا، پاکستان بھر میں پوسٹرز، بینرز، ہینڈ بلز اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے تمام مکاتب فکر اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کو القدس جلوس میں مدعو کیا جائے گا تا کہ امریکہ اور اور اس کے ناجائز اولاد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی اور دنیا کے اصل دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ مجلس وحدت مسلمین القدس کمیٹی کے ممبر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع لاہور رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جو گزشتہ 30 سال سے پاکستان بھر میں القدس ریلی کے میزبان ہیں انہی کی میزبانی میں اس دفعہ بھی لاہور میں تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلی میں تمام اسلامی و سیاسی جماعتیں، مدارس دینیہ سمیت اقلیتی برادری کے لوگ بھی شریک ہونگے۔ رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مرکزی القدس ریلی جس کے میزبان امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہیں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائے اور حکومتی سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کر کے غزہ کے مظلومین کو یقین دلائیں کہ پاکستانی مسلمان اپنے بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button