غزہ بربریت پر اقوامِ متحدہ کا واجبی سا ردّ ِ عمل اس کی اسرائیل نواز پالیسیوں کا ثبوت ہے،مولانا حسنین عارف
شیعہ نیوز (لاہور) مدارسِ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ،غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی بربریت عالمِ اسلام کے حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے ، عرب حکمران اپنے عیش و عشرت کی وادی میں محو ِ خواب ہیں ، امریکہ اور سعودی عرب کے تابع عرب لیگ شام میں تکفیری درندوں کے حق میںاور بشارالاسد کے خلاف تو قراردادیں پیش کر دیتی ہے مگر اسرائیل کی بربریت پر خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ، مسلم امّہ کو ہوش میں آنا ہو گا، اگر اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا احتساب کرنا ضروری ہے ، نہتے شہریوں پر ہزاروں راکٹوں کی بارش پر اقوامِ متحدہ کا واجبی سا ردّ ِ عمل اس کی اسرائیل نواز پالیسیوں کا ثبوت ہے ۔ فلسطین کی حامی قوتوں کو داعش اور ISIS میں الجھا دیا گیا اور اس وقت شب خون مارا گیا ۔ہم اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ۔او۔سی کا سربراہ اجلاس بلانے کے لئے مہم چلائے جس میں اس مسئلہ پر مسلم امّہ کے موقف کو موثّر اور یکساں کیا جائے ۔