پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے نوحہ خواں صباح علی شہید
شیعہ نیوز(پشاور) پشاور میں تکفیری دہشت گرد سپاہ صحابہ کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل و امریکہ پیرول پر پلنے والے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پشاور کے علاقہ کوتوالی میں معروف نوحہ خواں صباح علی کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق نوحہ خواں سنگت میر کفایت حسین کے نوحہ خواں اور مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سابق سیکرٹری مالیات صباح علی جن کہ صراف کی دکان تھی، اپنی دکان سے واپس گھر جارہے تھے کہ کوتوالی کے علاقہ میں تکفیری دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا جنازہ آج شام علاقہ گنج سے اٹھایا جائے گا۔