Uncategorized

کراچی میں یوم القدس سے قبل کارکنان کی شہادتیں صیہونی ایجنڈا کا حصہ ہیں:مرکزی صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں یوم القدس سے قبل آئی ایس او کے کارکنان کی شہادتیں صیہونی ایجنڈے کا حصہ ہیں سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے کراچی میں دو ر روز قبل بھی ہمارے ایک کارکن کو بے دردی سے قتل کیا گیا اور آج بھی دو کارکنان کو شہید کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادتیں ہمارا ورثہ ہیں، مظلومین کی حمایت میں اپنی جانوں کی نذرانے پیش کرتے رہیں گےاور یوم القدس کو حسب سابق امسال بھی ملی جوش و جذبہ کے تحت منائیں گے، مرکزی صدر کاکہنا تھا کہ داعش، آل سعود کے ایجنٹ اور اسرائیل کی حامی سازشی عناصر پاکستان میں موجود ہیں ، پاکستان میں داعش اور تکفیری عناصر کیلئے فنڈ ریزنگ کرنے والے مکروہ چہروں سے نقا ب نوچ لینا چاہئے، دو روز میں آئی ایس او کے تین کارکنان کی شہادت انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،اور ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں ہمارے کارکنان کو شہید کر کے یوم القدس کی اہمیت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس میں دشمن کو سوائے ذلت کے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔ہم نے مشکل ترین حالات اور بد ترین ڈکٹیٹرشپ کے ادوار میں بھی یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منایا اور آج بھی اسی روح کے ساتھ ہمارا قافلہ سوئے قدس رواں دواں رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button