پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ علماء کی جانب سے عید پیکچ کی تقسیم
شیعہ نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور نادار خاندانوں میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین (ع) میں ہوئی۔ جس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے اپنے دست مبارک سے راشن تقسیم کیا۔ تقریب میں ایس یو سی کے ضلعی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے طالب علموں میں عید کے نئے جوڑے بھی تقسیم کئے گئے۔