پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور ائیر پورٹ حملہ، گرفتار بے گناہ ملزم کی ضمانت کیلئے درخواست دائر
شیعہ نیوز(پشاور) پشاور ائیرپورٹ پر طیارے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار مبینہ ملزم رہائی کیلئے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔ عدالت نے درخواست بحث کیلئے منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دہشت گردی کی عدالت کے جج سلیم جان کے عدالت میں ملزم کے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔ ارشد خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو پولیس نے بڈھ بیر سے آپریشن کے دوران گھر سے بے گناہ گرفتار کرکے اس پر طیارے پر حملے سمیت درجنوں مقدمات دائر کئے۔ ملزم بے گناہ ہے اس کو ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست پر وکلاء کو 26 جولائی کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔