پاکستانی شیعہ خبریں

شہداء القدس کوئٹہ کی یاد میں محفل قرآن و مجلس عزا منعقد کی گئی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) ماہ صیام ،ماہ قرآن اور یوم قدس کی مناسبت سے کوئٹہ میں مجلس اور محفل تلاوت بیاد شہدائے یوم القدس کا اہتمام امام بارگاہ نیچاری میں مجلس وحدت مسلمین کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ آج تیئس رمضان المبارک بروز منگل شام پانچ بجے شروع ہونے والی اس محفل اور مجلس میں پاکستان کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے جید علماء خطاب کریں گے اور ماہ رمضان ، قرآن مجید اور یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ شہدائے یوم القدس کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔ شہداء کی یاد میں منعقدہ اس مجلس میں تقاریر کے علاوہ بلوچستان کے نامور قراء بھی اس محفل میں شرکت اور تلاوت کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ چارسال قبل کوئٹہ میں قبلہ اول اور فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کے لیے نکالے گئے جلوس اور ریلی پر خود کش حملے کے نتیجےمیں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button