پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، دو زخمی
شیعہ نیوز(پشاور) مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد تحصیل بائزئی کے علاقہ منزری چینہ میں نصب کیا گیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہان اُن کی حالت تشویش ناک ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔