غزہ میں اسرائیلی حملے خلاف انچولی میں آئی ایس او نے احتجاجی ریلی نکالی
شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ کی جانب غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں ایک ریلی نکالی گئی جس سے علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ھمارا شرعی فریضہ ہے کہ ہم اہنے مسلمان بھائیوں کیلئے آواز بلند کریں۔رسول اللہ نے فرمایا ھے ک امت مسلمہ ایک جسد واحد کی مانند ہے کہ جس کے اگر ایک حصے کو تکلیف ہوتی ھے تو جسم کا دوسرا حصہ اس سے متاثر ھوتا ھے ۔آج فلسطین، عراق، بحرین ، مصر، شام ، لبنا، سعودی عرب، پاکستان میں ظلم جاری ھے اور جہاں جہاں ظلم ھو رھا ھے یہ امریکی اور اسرائیلی اسلام تو ھو سکتا ھے لیکن قرآن اور رسول کا بیان کردہ اسلام نہیں ھو سکتا۔ داعش ہوں یا ISIS، طالبان ہوں یا القاعدہ، بوکو حرامی ہوں یا کوئی اسرائیلی درندے یہ سب امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیرنے کے درپے ہیں۔وہ وقت دور نہیں کہ جب فلسطین آزاد ہو گا۔