پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات ختم کرنے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
شیعہ نیوز(پشاور) پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات کو ختم کرنے اور افسران کو دیگر اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پی کے اور سیکرٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے محکمہ اطلاعات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید امیر حسن شاہ کی طرف سے دائر رٹ کی سماعت کی۔ جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے۔ وہ گریڈ 18 کے سرکاری ملازم ہے اور اب اسے محکمہ ٹرانسپورٹ میں گریڈ 17 میں تعینات کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے محکمہ اطلاعات کے 141 ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا ہے جس پر یہ رٹ دائر کی گئی۔