پاکستانی شیعہ خبریں

نوشہرہ، حساس اداروں کی کارروائی بھارتی شہری گرفتار

شیعہ نیوز(نوشہرہ) نوشہرہ حساس اداروں کی نوشہرہ کینٹ چھاونی کے قریب صرافہ بازار میں کارروائی میں بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والا باشندہ ساتھی سمیت گرفتار ہو گیا۔ حساس اداروں نے گرفتار بھارتی شہری سے پاکستانی کمپوٹررائزڈ شناختی کارڈسمیت چند اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی۔ بھارتی شہری کا نام عبدالحکیم ہے۔ وہ عرصہ دراز سے نوشہرہ کینٹ کی صرافہ مارکیٹ میں طلائی زیورات پر پالش کاکام کرتا تھا۔ صرافہ جیولرز کے صدر سعید بخش نے عبدالحکیم اور اس کے ساتھی کی گرفتار کی تصدیق کردی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق  حساس اداروں کو6 بھارتی باشندوں کی تلاش ہے۔ جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حساس ادارے نوشہرہ اور خیبر پی کے میں کئی دشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والی موبائل سم کے ذریعے چند مشکوک اور مشتبہ افراد تک پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button