پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے چالیس سالہ سید زادہ حالت روزہ میں شہید

شیعہ نیوز (ڈی آئ خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور اہل تشیع کو روزے کی حالت میں شہید کر دیا۔ چالیس سالہ سید اختر عباس کاظمی افطاری کا سامان لیکر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ درابن روڈ، زکوڑی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے پیچھے سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سر کے پچھلے حصے، گردن کی طرف لگنے والی گولیوں کی وجہ سے موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹر سائیکل 125 پر سوار دہشت گردوں کی تعداد دو تھی، جنہوں نے اپنے چہرے چھپانے کا کوئی خاص بندوبست بھی نہیں کیا ہوا تھا۔ فائرنگ کے بعد قاتل اطمینان سے فرار ہوگئے۔ شہید کی نماز جنازہ دس بجے کوٹلہ سیداں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button