پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور میں پولیس پر حملے، کانسٹیبل جاں بحق
شیعہ نیوز(پشاور) تھانہ شاہ قبول کے علاقے ڈبگری گارڈن میں مسلح موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے سابق جج کی رہائش گاہ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ خیبر ایجنسی سے متصل بندوبستی علاقے فرنٹیئر روڈ بڈھ بیر میں پولیس اور شدت بسندون کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی اپنے ڈرائیور اور سکواڈ میں شامل اہلکاروں سمیت زخمی ہوگئے۔ بدھ کے روز تھانہ شاہ قبول کی حدود میں جسٹس (ر) سید یحیٰی زاہد گیلانی کی رہائنشگاہ پر تعینات کانسٹیبل ڈیوٹی پر تھا۔ اس دوران نامعلقم افراد کی فارئرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔