Uncategorized

جامعہ عروۃ الوثقی کو القدس ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ملی، آئی ایس او سے رابط

شیعہ نیوز (لاہور) لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقی اور جامعہ المنتظر کے اتحاد کو پنجاب پولیس نے القدس ریلی نکالنے سے منع کردیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک ریلی آئی ایس او کے زیر انتظام نکالی جاتی ہے،لہذا اس روٹ پر کسی دوسری ریلی کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس بات پر جامعہ عروۃ الوثقی نے جامعہ المنتظر کے توسل سے آئی ایس او سے رابطہ کیا ہے کہ انہیں بھی ریلی میں شامل کیا جائے ، اس پر آئی ایس او نے دونوں اداروں کو القدس کمیٹی کی میٹنگ میں آنے کی دعوت دی ہے لیکن انہوں نے یہ کہہ کر میٹنگ میں آنے سے انکار کردیا کہ ہم سے آئی ایس او علیحدہ ملاقات کرے۔

واضع رہے کہ علامہ جواد نقوی کی ایماء پر جامعہ عروۃ الوثقی نے علیحدہ القدس ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، اس قدس ریلی کا روٹ بھی وہی تھا جہاں سے آئی ایس او کی ریلی گذرتی ہے تاہم انتظامیہ نے جامعہ کو ریلی کا پرمٹ دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ اگر آئی ایس او اجازت دے گی تو آپ اس روٹ پر آئیں گے۔

گذشتہ سال بھی القدس ریلی میں جامعہ عروۃ الوثقی نے بدنظمی پیدا کی تھی،مدرسوں کی طرح ریلی میں بچوں اور اسٹیج کے ساتھ شامل ہوئے، مرکزی اسٹیج سے کئی بار اعلان ہوا اور آغا جواد کو دعوت دی گئی مگر آغا نہیں آئے، مرکزی ریلی کے اختتام سے قبل جامعہ نے ریلی کو اپنی مرضی سے اختتام کرکے واپس چلے گئے، روان سال علیحدہ ریلی کا سوچا مگر انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اجازت نہیں دی تو مجبوراً انہیں آئی ایس او کے سامنے جھکنا پڑ رہا ہے، صیح کہتے ہیں کہ غرور کا سر نیچا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button