پاکستانی شیعہ خبریں

کل آئی ایس او کے تحت مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش سے نکالی جائے گی، مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان

شیعہ نیوز(کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتےغزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 650سےزائد شہید جبکہ ہزاروںافرادزخمی ہو چکے ہیں۔ہم اقوام متحدہ ، او آئی سی اورعرب لیگ سے پوچھنا چاہتے ہیںکہ ان کو کس چیز نے فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی ریاست کی مخالفت سے روکا ہوا ہے؟ کیا ان کو غزہ میں اٹھنے والی معصوم بچوں کی لاشیں نظر نہیں آتیں؟کیا ان کو قرآن کی وہ آیت یاد نہیں کہ یہ یہود نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے؟ رسول ﷺؑنے تو فرمایا تھا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں کہ جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہو تو اس کا درد پورا جسم محسوس کرتا ہے۔کیا ایسے بے حس حکمران مسلمان کہلانے کے بھی قابل ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے مسلمانانِ عالم کے خلاف ہونے والے ہر ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ چاہے وہ فلسطین کا مسئلہ ہویا بوسنیا کا، کشمیرکا ہو یا برما کا،وہ لبنان کا مسئلہ ہویا شام و عراق کا۔ آئی ایس او نے بلاتفریق اپنے تمام مظلوم مسلمان بھائیوں کے لئےصدائے احتجاج بلند کی ہےاور ماضی میں تحریک حمایت مظلومین جہاں بھی چلائی ۔یہی وجہ ہے کہ جب امام خمینی نے سب سے پہلے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئےصدائے احتجاج بلند کی اورمسلمانانِ عالم کوماہِ رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃالوداع کویوم القدس کے عنوان سے منانے کاحکم دیاتو آئی ایس او پاکستان نے امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان میں جمعۃ الوداع کویوم القدس کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ،اس اعلان کے ساتھ ہی پاکستان میں موجود اسرائیلی گماشتوں نے صیہونی ایماء پر کبھی کوئٹہ میں یوم القدس کے دن فلسطین سے اظہار ہمدری کرنے والوں کو خون میں نہلایا تو کبھی کراچی کی سر زمین پر خون بہایا۔ اس سال بھی یوم القدس سے صرف ایک ہفتہ قبل کراچی میں آئی ایس او پاکستان کے دو سابق یونٹس صدور شہید برادر عدیل عباس اور شہید برادر حیدر عباس کو نشانہ بنا کر اسرائیلی ایجنٹ ہونے کا ثبوت دیا ، لیکن یہ اسرائیلی گماشتے شاید اس بات کا ادراک نہیں رکھتے کہ آئی ایس او پاکستان کے جوان اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ ہم اس سال ایک بار پھر بھر پور انداز میں یوم القد س منا کر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گےامریکہ، اسرائیل اور اس کے گماشتوں کو یہ باور کرا دیں گے کہ ہم اس تحریک سے ہرگز پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ کل 26 رمضان المبارک بتاریخ 25جولائی بروز جمعہ کو یوم القد س منایا جارہا ہے اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاںاور احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت بلتستان، پشاور،کوئٹہ میں آزادی قدس ریلیا ں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی ریلی کا اختتام تبت سینٹر پر ہوگا جہان جلسہ منعقد ہوگا اور مرکزی خطابات کئے جائیں گے،ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علماکرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوکر بیت المقد س کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔رواں سال بھی یوم القدس کو ملکی سطح پر زور شور سے منانے کی تیاری کی جا چکی ہے، اس بات کا آپ صحافی حضرات کو بخوبی علم ہے کے کراچی کی مرکزی آزادی القدس ریلی بین الاقومی سطح پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نکالی جانے والی تیسری بڑی ریلی ہے۔ لہذا اس سال القدس ریلی کو موثر بنانے کے لئے آئی ایس او کی جانب سے بھرپور رابطہ مہم چلائی ہے، اس سلسلے میںآئی ایس او کے وفد نے کراچی کی تمام طلبہ ،مذہبی اورسیاسی جماعتوں سے بھرپور رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے، جبکہ جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس وحدت المسلمین پاکستان ، ہیئت آئمہ مساجد پاکستان، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سمیت کئی دیگر شیعہ جماعتوں نے آئی ایس او پاکستان کی جانب سے نکالی جانے والی مرکزی ریلی کی حمایت کی ہے۔

پریس کانفرنس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر , علی رضوی ۔ ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن , ڈاکٹر عقیل موسیٰ ۔ کنوینیر مرکزی آزادیٔ القدس ریلی , سلمان مجتبیٰ ۔ جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان, علامہ مرزایوسف حسین ۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی ,علی حسین نقوی ۔ مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن شامل تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button