پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، دو گھنٹے میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار اہل تشیع مسلمان شہید

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ دو گھنٹے کے دوران امریکہ و اسرائیل کی زیر سرپرستی پلنے والے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار شیعہ افراد شہید کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ لیاقت چوک ایف سی ایریا میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی رضا شہید ہوگئے، دوسرے واقعہ میں حسینی مسجد ایف سی ایریا سے متصل ڈرائی کلینر کی دکان پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے افضال علی اور طارق علی شہید ہوگئے۔ تیسرا واقعہ لیاقت آباد مارکیٹ میں پیش آیاکہ جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ذاکر علی شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کے باوجود شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا، آپریشن کی حیثیت کو مشکوک قرار دے رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج صرف شمالی وزیرستان کے بجائے کراچی میں بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کرے تاکہ کراچی کی عوام کو دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلائی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button