Uncategorized

صیہونی حکومت کی بھیڑیا صفت اور نسل پسندانہ طینت کا حصہ ہیں ،تہور کاظمی

شیعہ نیوز (لاہور) لاہور میں بھی یوم القدس ملی ومذہبی جوش وجذبہ سے منایا گیا۔ یوم القدس کی مناسبت سے آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام مسجد صاحب العصر والزمان اسلام پورہ سے پنجاب اسمبلی ہال تک القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی جبکہ دیگر علما کی کثیر تعداد بھی ریلی میں موجود تھی۔ ریلی کے شرکا نے حزب اللہ لبنان اور فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اور امریکی صدر اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پتلے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے جن کو شرکا ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اظہار برات کرتے رہے۔ ریلی کے شرکا امریکہ اور اسرائیلی کے خلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ لاہور کی فضا مسلسل ساڑھے پانچ گھنٹے مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی کے شرکا سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ سید حیدر موسوی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے مرکزی صدر خانم سکینہ مہدوی، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او تہور حیدری، احسن نقوی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ڈویژنل صدر سجیل شمسی سمیت اہلسنت رہنماؤں دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اسکا خاتمہ ہے، انسانی تصور سے بالا تر یہ جرائم درحقیقت صیہونی حکومت کی بھیڑیا صفت اور نسل پسندانہ طینت کا حصہ ہیں اور اس کا واحد علاج اس کی نابودی اور خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر امت مسلمہ بالخصوص عرب ممالک نے گزشتہ 66 برسوں میں متحد ہو کر کوئی آواز بلند نہیں کی، جب بھی فلسطین کی غیور مسلمانوں کو ضرورت پڑی مسلمان ممالک نے بجائے انکی مدد کے اپنے بارڈر بند کر کے اسرائیل کی درندگی میں انکا بھرپور ساتھ دیا۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے آج سے 35 سال قبل دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور ہے، عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button