پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا، سرکاری سطح پر آج عید نہیں منائی جارہی

شیعہ نیوز(پشاور) خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر نہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، زونل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عیدالفطر کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کے لیے ایک ہی دن عید منانی چاہیے۔ واضح رہے کہ مسجد قاسم علی خان پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button