پاکستانی شیعہ خبریں
عید کے موقع پر شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی الیکٹرک نے عید کےموقع پر شہر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عید کے موقع پر چاند رات سے ایک ہفتے تک شہر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ فالٹس کی درستگی کے لیے کراچی الیکٹرک کی ریپڈ رسپانس فورس ٹیم بھی قائم کی گئی ہے جو عید کے موقع پر 24 گھنٹے موجود رہے گی۔ ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ فالٹس کی صورت میں اپنی شکایات 118 پر درج کرائیں اور بذریعہ ایس ایم ایس 8119 پر بھی فالٹس سے متعلق اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں۔