پاکستانی شیعہ خبریں
آج پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے
شیعہ نیوز (کراچی) آج پاکستان، ہندوستان،ایران سمیت دیگر ممالک میں مسلمان عیدالفطر منارہے ہیں، اس سلسلے میں گھروں،مساجد اور امامبارگاہوں میں خصوصی اہتمام کیئے گئے ہیں، مسلمان ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ بڑے بچوں کو عیدی اور خواتین گھروں میں شیرخورمہ بنارہی ہیں۔ عید اللہ کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے روزہ کا تحفہ ہے، رمضان المبارک میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور پہلی شوال کو عید مناتے ہیں، اس روزہ رکھنا حرام ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم سے اپیل کی ہے غزہ اور شہداء ملت جعفریہ کے احترام میں عید سادگی سے منائی جائے۔