Uncategorized

پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب آفس سے سکیورٹی ہٹا لی

شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے حساس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس سے سکیورٹی ہٹا لی ہے، جس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لئے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی دہشت گردوں سے ملی بھگت قرار دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مجلس وحدت کے ساتھ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور ایم ڈبلیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی حمایت پر نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالٰی نے اگر انہیں اقتدار دیا ہے تو اس کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کلمہ حق کہتے رہیں گے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ سکیورٹی واپس لئے جانے پر کوئی واقعہ رونما ہوگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button