پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری رہیگا، جنرل راحیل شریف

شیعہ نیوز(بنوں)  پاک فوج کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری رہے گا، متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چاند رات گزاری اور نماز عید ادا کی۔ اس کے بعد وہ بنوں پہنچے اور آئی ڈی پیز کے ساتھ عید ملے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button