پاکستانی شیعہ خبریں

غزہ کے اردگرد موجود عربوں کا کردار انتہائی افسوسناک ہے، غلام احمد بلور

شیعہ نیوز(پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر نے کہاہے کہ ہم ان عربوں کے کردار پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، فلسطین کے اردگرد جتنے بھی عرب ممالک ہیں اور جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، انہیں غزہ کی صورتحال پر کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال بہت افسوسناک ہے، افسوس بھی کرتے ہیں اور مذمت بھی کرتے ہیں، تمام مسلم حکمران تو چھوڑیں ان کے اردگرد جو عرب ممالک بیٹھے ہیں ان کا کیا کردار ہے۔؟ ہمارے کشمیر کیلئے کوئی باہر سے تو نہیں آتا لڑنے کیلئے۔ ان عربوں کا اس حوالے سے کردار انہتائی افسوسناک ہے۔ ہم ان عربوں کے کردار پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، فلسطین کے اردگرد جتنے بھی عرب ممالک ہیں اور جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، انہیں غزہ کی صورتحال پر کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔ اسرائیل ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اتنی بڑی تعداد میں عرب ممالک موجود ہیں اور وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button