پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، تنظیم المومنین کے زیر اہتمام پارا چنار دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ
شیعہ نیوز(پشاور) تنظیم المومنین پشاور کے زیر اہتمام پارا چنار میں جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کی برطرفی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارا چنار کے عوام کے مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارا چنار کے عوام کیساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے، اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کردیا جائے گا۔