Uncategorized

علامہ طاہر القادری نے انقلاب کی تاریخ فائنل کرلی

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں یوم انقلاب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جس میں یوم انقلاب کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی گئی، رواں ہفتے کسی بھی وقت یوم انقلاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا جا ئے گا۔ اس بات کا قومی امکان ہے کہ طاہر القادری عمران خان کے 14 اگست کے آزادی مارچ سے پہلے لاہور سے روانہ ہوںگے۔ ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عید کے دن طاہرالقادری سے ملاقات کی اور حکومت کے خلاف انقلاب مارچ اور سونامی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے ساتھ ہی انقلاب مارچ کے سوال پر کہا کہ دونوں جماعتوں میں کافی ہم آہنگی ہے ایک ایک اور 11 ہوتے ہیں۔ طاہر القادری نے نماز عید الفطر منہاج القرآن مسجد، ماڈل ٹائون میں ادا کی۔ طاہرالقادری 17 جون سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کے لواحقین اور عید ملنے کے لیے آنے والے زخمیوں سے بھی ملے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ق لیگ کے چودھری برادران اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد نے وفاقی حکومت کے خلاف عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، امکان ہے کہ عوامی تحریک 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کرے تاہم پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کی کوشش ہے کہ چونکہ عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات اور ایجنڈہ یکساں ہے اس لیے دونوں پارٹیاں اکٹھے ہو کر وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ نکالیں اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیاں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں کوئی واضح پوزیشن سامنے آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button