پاکستانی شیعہ خبریں

مزارات مقدسہ کو نقصان پنچانے والے اسلام دشمن عناصر ہیں، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ مزارات اولیاء اللہ اور انبیائے الہی ٰ کے مزارات اور مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے والے اسلام دشمن عناصر ہیں اور یہ وہی لوگ ہیں کہ جنہوں نے سنہ1925ء میں رسول اکرم (ص) کے اہلبیت اطہار علیہم السلام کے مزارات کو جنت البقیع میں منہدم کیا تھا اور آج ان کی نسلیں عراق اور شام میں اولیاء اللہ اور انبیائے الہیٰ کے مزارات کی توہین اور انہیں منہدم کرنے اور ان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ اس سے بھی بڑھ کر ان لوگوں کے آباؤ اجداد نے سنہ 61 ہجری اور اس سے قبل اہل بیت رسول سے براہ راست جنگیں کیں اور کربلا میں رسول اکرم (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال کو شہید کیا جبکہ پاک بی بیوں کو اسیر بنا لیا گیا، ان کاکہنا تھا آج عراق ہو یا شام یا پھر پاکستان ہر جگہ یزیدی نسلیں اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر اسلام کے خلاف سازشیں کرنے اور اسلامی اقدار کو پائمال کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

علامہ عباس کمیلی نے حال ہی میں عراق میں حضرت یونس ؑ اور حضرت شیث ؑ کے مزارات کی بے حرمتی اور ان مزارات کو منہدم کئے جانے کے واقعات میں سعودی عرب کی حکومت کو براہ راست ملوث قرار دیا اور کہا کہ سنہ1925ء میں ناصبی نجدیوں نے مزارات اہل بیت علیہم السلام کو منہدم کیا اور جنت البقیع کو نقصان پہنچایا تھا تا ہم آج انہی کے زر خرید دہشت گرد گروہ عراق میں انبیائے الہیٰ کے مزارات کو نقصان پہنچانے اور مزارات کو منہدم کرنے کی گھناؤنی حرکتوں میں مصروف عمل ہیں۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے شام میں پیغمبر اکرم (ص) کے جلیل القدر صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے مزارات سمیت عراق میں انبیائے الہیٰ کے مزارات کو منہدم کرنے کی گھناؤنی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملت آٹھ شوال کو جنت البقیع کے انہدام کے خلاف سراپا احتجاج ہو گی اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات مقدسہ کو از سر نو تعمیر نہیں کیا جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button