حکومت مخالف اتحاد کو نچلی سطح تک فعال بنانے کی ضرورت ہے، علامہ اظہر کاظمی
شیعہ نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اظہر حسین کاظمی نے سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کے مقامی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت مخالف اتحاد کو نچلی سطح تک فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غربت، کرپشن، دہشت گردی سے مفلوک الحال عوام کو اس قابض، نااہل اور ظالم حکومت سے نجات دلانے کے لئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے، تمام اتحادی جماعتیں مشترکہ اجلاسوں کے ذریعے انقلاب مارچ کی کامیابی کے لئے حکمت عملی مرتب کریں، تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان بہترین ورکنگ رلیشن شپ کا قیام ناگزیز ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس استحصالی سیاسی نظام سے چھٹکارے کے لئے حکومت مخالف اپوزیشن الائنس کا حصہ بنی ہے، ایم ڈبلیو ایم نواز حکومت کے خاتمے کی مہم میں ہر اول دستے کا کردار اد اکرے گی، پنجاب بھر خصوصاً جھنگ سے غیور عوام علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر اپنے جان و مال کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔