Uncategorized

نواز شریف کو ملت جعفریہ کے ایک ایک خون کا حساب دینا ہوگا،علامہ طاہر القادری

شیعہ نیوز (لاہور) علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ 10 اگست کو پر امن یومِ شہداء منانے جا رہے ہیں ، آنے والوں کے لئے راستے بند کئے جا رہے ہیں، مختلف شہروں میں بسوں کو ڈی سی اوز نے کھڑی کرنے کا حکم دے دیا ہے ، حکومت ان پر امن لوگوں کو روک نہیں سکے گی ، ابھی ہم انقلاب کا وقت نہیں دے رہے یومِ شہداء کے بعد مشاورت جاری رہے گی اور انشاء اللہ اس ماہ کے بعد یہ ظالم حکمران نہ رہیں گے ، عوام ان کا احتساب کرے گی ، اس لئے انہیں چاہئے کہ اتنا ظلم کریں جس کا حساب دے سکیں ، ان ظالموں نے سو سو لاشوں کا حساب دینا ہے، ملت تشیع پر پورے ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا ، ٹارگٹ کلنگ کی گئی ، ہم تکفیریت کے خلاف آئین میں ترمیم لائیں گے ، ملک میں‌ تکفیریت اور تکفیریوں کی کوئی جگہ نہیں بچے گی

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پر امن جد و جہد کے قائل ہیں ،ہم نے گزشتہ پینتیس سالوں میں لاشیں اٹھائیں لیکن پر امن احتجاج کئے ، ہماری امنیت اور امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، آج یومِ شہادتِ قائد شہید ہے ،قائد شہید کے قاتل اسی ظالم حکمران کے دور میں بری ہوئے شہادتوں کا تسلسل آج تک جاری ہے ماڈل ٹاؤن کا سانحہ اسی ظلم کی ایک کڑی ہے ، یہ ظالم حکمران اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے مجبور کر رہے ہیں کہ ہم غیر اعلانیہ مارچ کریں ، احتجاج کریں تو یہ سن لیں اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو پورا پاکستان جام کر دیا جائے گا،،ہم پاکستان میں تکفیریوں کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کر نے دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button