Uncategorized

آئی ایس او شہید عارف حسینی کے افکار کی امین ہے، اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) ملک بھر میں آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی منائی گئی اس سلسلہ میں مجالس ترحیم اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے 5 اگست شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید حسینی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی اور حقیقی وحدت کے علمبردار تھے، آپ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے شدید مخالف تھے، اس سلسلہ میں آپ نے علماء اہلسنت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کی صفوں میں وحدت و یکجہتی کے فروغ کیلئے عظیم کاوشیں لازوال قربانیاں ہیں، اتحاد و یگانگت کی ان انہی کاوشوں کی بدولت آپ کی شہادت کے موقع پر ہر شیعہ سنی مسلمان نوحہ کناں اور اشکبار تھا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نظریہ یا آئیڈیالوجی شہداء کا عظیم اثاثہ ہوتا ہے جس کی خاطر جان کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاتا، شہید حسینی کا اثاثہ انکا نظریہ ولایت فقیہ تھا جس پہ ان کا تاریخی جملہ آج بھی تاریخ کے اوراق میں موجود ہے کہ میں نظریہ ولایت فقیہ کی خاطر اپنی جان مال قربان کر سکتا ہوں لیکن ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا اور الحمد اللہ آئی ایس او آج تلک شہید حسینی کے انہی افکار و نظریات کی امین ہے۔

اطہر عمران نے کہا کہ آئی ایس او کو یہ بھی افتخار حاصل ہے کہ حقیقی علمبردار وحدت، قائد اور بابصیرت شخصیت کی سر پرستی نصیب ہوئی اور مشکلات کے باوجود قیادت کی محافظت کی شہید حسینی کے مقدس خون کے وجود نے آئی ایس او کو تقویت و بصیرت بخشی اور ہر مشکل دور میں وحدت و یگانگت کا علم اٹھائے یہ قافلہ روں دواں ہے۔ اطہر عمران نے پیغام میں مزید کہا کہ شہید عارف امام خمینی کے حقیقی فرزند تھے اور امام امت سے عشق کی حد تک لگاؤ نہ صرف انقلاب اسلامی کے بعد تھا بلکہ انقلاب سے پہلے ایران و عراق کے علماء کے ساتھ عقیدت اور امام خمینی کے نظریہ سے مماثلت رکھتے تھے۔ شہید حسینی تحریک کی قیادت کا نام نہیں بلکہ شہید ایک جہد مسلسل کا نام ہے، شہید نے صرف اور صرف لقاء اللہ کے لئے کام کیا اور فرمایا کہ ہمیں بلند نظر، بلند ہمت اور بلند ہدف ہونا چاہئے ہمارا خدا کے علاوہ کوئی اور مقصد ہو تو وہ کچھ بھی نہیں، شہید حسینی نے ملت تشیع پاکستان میں بیداری و شعور کی روح پھونکی اور شہید کے مقدس خون کے وجود کی بدولت پاکستان میں ملت تشیع میں تحرک، بیداری اور ایک انقلابی طبقہ انہی کے افکار و نظریات پر پیرا عمل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button