Uncategorized

وزیر قانون پنجاب نے یوم شہداء پر قرآن خوانی کیلئے آنے والوں کو دہشتگرد قرار دیدیا

شیعہ نیوز (لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا مشود احمد کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت سے کہا جائے گا کہ یا تو وہ خود اپنے شہری طاہر القادری کے خلاف کارروائی کرے یا اس کی شہریت منسوخ کی جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے ایک غیر ملکی ایجنٹ پاکستان میں آیا ہے، بیرونی اشاروں پر چلنے والوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا شہری ہمارے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے، کینیڈین حکومت سے کہا جائے گا کہ یا تو وہ خود اپنے شہری کے خلاف کارروائی کرے یا اس کی شہریت منسوخ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی گھروں میں بھی ہو سکتی ہے لیکن یہ لوگ قرآن خوانی کیلئے نہیں آ رہے، درحقیقت یہ لوگ دہشت گرد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button