پاکستانی شیعہ خبریں
اسرائیلی مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی معنی خیز ہے، بلوچستان شیعہ کانفرنس
شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دواد آغا نے غزہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں اسلامی کانفرنس بلانے اور عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
شیعہ کانفرنس کے صدر نے مقامی اخبارات کو جاری کردہ بیان میں غزہ مظالم پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم پر عالمی اداروں اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت اور معنی خیز ہے۔
سید داود آغا نے پندرہ شوال یوم شھادت امام جعفر صادق {ع} کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
یوم پاکستان کے حوالے سے شیعہ کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اس دن پروگراموں میں وطن سے محبت کرنے کا عہد کرنا ہوگا اور فرقہ پرستی اور قومی و نژادی تعصب سے دور اختلافات سے بچ کر رہنا ہوگا۔