Uncategorized

پاکستان بچانے کیلئے شیعہ سنی قائدین و عوام کا مجتمع ہونا نیک شگون ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (لاہور) مارچ روکنے کے نواز لیگ کے اقدامات غیر جمہوری اور غیر آئینی ہیں، پنجاب پولیس نے ماڈل ٹائون کا غزہ کی طرح محاصرہ کیا ہوا ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے، جب تک ظالم حکومت کے تخت کو زمین بوس نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان بچانے کے لئے شیعہ سنی قائدین و عوام کا مجتمع ہونا استحکام پاکستان کے لئے نیک شگون ہے، استحصالی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرنے پر غداری کا فتویٰ لگانے والے نواز حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر منافقانہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹائون میں ایم ڈبلیو ایم کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات ہمارے مارچ کی دیوار نہیں بن سکتے، شہباز شریف نے قبضے کے کنٹینرز لگا کر شرکاء کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈانے کی کوشش کی ہے، کنٹینرز کی تعداد میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، موبائل و کیبل نیٹ ورک بند کرکے ماڈل ٹائون کے محصورین کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کر دیا گیا ہے، پولیس کے جوانوں کو لبھانے کے لئے خوبرو لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی غیر اخلاقی اور غیر شرعی فعل ہے، اس طرح کے احکامات جاری کرنے والوں کو شرم آنی چاہیئے، لیڈی پولیس اہلکار بھی کسی گھر کی عزت ہیں، کسی کی ماں، بہن، بیٹی ہیں، انہیں مرد پولیس اہلکاروں کی توجہ کا مرکز بنا کر ماڈل ٹائون میں ڈیوٹی پر پابند بنانے کی کوشش انتہائی شرمناک فعل ہے، ایسے احکامات دینے والوں کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مارچ کو روکنے کی کسی بھی سازش سے باز رہے، 14 اگست کو انسانی سمندر ہوگا جو ان ظالم، کرپٹ اور دہشت گردوں کے سرپرست حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button