شیعہ علماء کونسل نے غیر اخلاقی حرکتیں کرنا شروع کردیں
شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ نیوز کی ریسرچ ڈیسک کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان سابقہ” تحریک جعفریہ” مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت سے خوف ذدہ ہوکر غیر اخلاقی حرکتوں پر اترائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کو نسل سے وابستہ ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنام ” تحریک نیوز ” اخلاق سے گرے ہوئے ایس ایم ایس فاروڈ کررہی ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی کردار کشی سے لے کر تہمتیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
زیر نظر تصویر ایک مثال اور ثبوت کے لئے پیش کی گئی ہے اور اس طرح کے کئی غیر اخلاقی میسج اور کالم و آرٹیکل وغیرہ شیعہ علماء کونسل کے متحرک کارکناں سوشل میڈیا پر پیش کرکے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی کردارکشی کرنے کی کوشیش کررہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک ملی شخصیت کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی فعالیت سے شیعہ علماء کونسل کے کارکناں اور ذمہ داران احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں، کیونکہ انکے قائد گذشتہ ستائیس سالوں میں اپنی غیر فعالیت کی بنا پر قوم کا اعتماد کھو بیھٹے ہیں جبکہ اسکے برعکس مجلس وحدت مسلمین نے صرف پانچ سالوں میں ملت کی سیاسی فعالیت کو پاکستانی سیاست کے مین اسٹریم پر لے آئی ہے، اس عمل نے قوم کی توجہ مجلس وحدت کی طرف کردی ہے۔لہذا شیعہ علماء کونسل کے سوشل میڈیا اسکپرٹ مجلس کے رہنماؤں کی کردار کشی اور غلط الزمات اور تہمتیں لگا کر قوم کی نظر میں مجلس وحدت کو گرانا چاہتے ہیں۔ لیکن شاید وہ بھول گئے ہیں کہ جیسے اللہ عزت دے اسے کوئی ذلیل نہیں کرسکتا۔